آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر کی قسط مشروط کر دی


imfعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے 50 کروڑ ڈالر کی 11 ویں قسط گیس کی قیمت میں 38 فیصد اضافہ، توانائی شعبے میں اصلاحات اور نجکاری کا عمل تیز کرنے سے مشروط کر دی جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی یقین دہائی کروا دی ہے۔
حکومت اورآئی ایم ایف کے مابین 50 کروڑ ڈالر کی 11 ویں قسط کے لیے دبئی میں مذاکرات جاری ہیں، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل کی نجکاری نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت کو اس سال کے جون تک پی آئی اے کی نجکاری کرنا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری بھی سست روی کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کے لیے 50کروڑڈالر کی 11 ویں قسط رواں ماہ کے آخر تک ملنے کا امکان ہے۔


Comments

FB Login Required - comments