پاکستان کا اقوام متحدہ سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ


\"maliha

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوامتحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیرمین کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھارت نے ایل او سی کو نشانہ بنانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں بڑے ہتھیارلانچ کئے، 13 سال میں اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال پہلی بار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن وسلامتی کو کمزور کرنے کے حوالے سے بھارتی ارادے کا یہ واضح اشارہ ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو حقیقی خطرہ لاحق ہے، ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مقصد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بین الاقوامی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور سلامتی کونسل کے چیرمین سے مطالبہ کیا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر خلاف ورزیوں کانوٹس لیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments