علی ظفر اور عالیہ بھٹ اکٹھے فلم میں


\"aliپاکستان کے معروف اداکار علی ظفر اپنی اگلی بولی وڈ فلم میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار ہدایت کار گوری شندے کی آنے والی فلم میں نظر آئیں گے۔یہ وہی فلم ہے جس کی کاسٹ میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں اور اس فلم کے اعلان کے بعد متعدد لوگوں نے شاہ رخ اور عالیہ کی نامناسب جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اس فلم میں علی ظفر کے ساتھ ساتھ ’رنگ دے بسنتی‘ کے اداکار کنال کپور بھی نظر آئیں گے۔فلم کے ہدایت کار کے مطابق یہ کوئی روایتی رومانوی کہانی نہیں ہوگی۔یہ فلم علی ظفر کی بولی وڈ میں ساتویں فلم ہوگی، اس سے قبل انہوں نے ’کل دل‘، ’میرے برادر کی دلہن‘، اور ’چشمِ بد دور‘ کے سیکوئل میں کام کیا ہے۔
علی ظفر اس وقت اپنی پروڈکشن فلم ’دیوسائی‘ کی پروڈکشن میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ اس وقت اپنی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ فواد خان اور بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments