’ہم سب‘ اب ٹاپ پانچ سو میں ہے


\"2016-11-18-alexa-494-g-55912-b\"

گزشتہ روز ’ہم سب‘ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ یہ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ پانچ سو ویب سائٹس میں سے ایک بن چکی ہے۔ خبروں اور تجزیات پر فوکس کرنے والی اردو ویب سائٹس میں یہ 17 ویں نمبر پر ہے، اور صرف تجزیات شائع کرنے والی ویب سائٹس میں یہ پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ ’ہم سب‘ کی ویب سائٹ نہ تو سنسنی خیز سرخیوں کے ذریعے ریڈر شپ بڑھاتی ہے اور نہ ہی سستی جذباتیت فروخت کر کے ویو حاصل کرنے کی قائل ہے۔ متنازع مذہبی معاملات کی بحث میں الجھنے اور تکفیری مضامین کے ذریعے ویور شپ بڑھانے کے بھی ہم قائل نہیں ہیں اور نہ ہی ایسے مذہبی فتاوی پر مبنی تحریریں شائع کی جاتی ہیں جن کا مقصد محض جذبات کو بھڑکانا ہو۔

’ہم سب‘ اس دنیا کے معاملات پر بات کرتا ہے۔ امن سکون سے مل جل کر رہنے کی بات کرتا ہے۔ یہ کہتا ہے کہ کالے کو گورے پر اور عربی کو عجمی پر فوقیت حاصل نہیں ہے۔ وہ انسان سب سے بہتر ہے جو سب انسانوں سے پیار کرنے کا قائل ہے۔ یہی ہمارا پیغام ہے۔ اور ’ہم سب‘ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت اسی بات کی شاہد ہے کہ دہشت گردی اور تنگ نظری سے تنگ آئی ہماری قوم کے دل کی آواز ’ہم سب‘ پر شائع ہو رہی ہے۔

ادارہ ’ہم سب‘ اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر پڑھنے اور لکھنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments