روسی صدر کی تنخواہ کتنی ہے؟


\"Lena-Badikova-2\"

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں صدر مملکت کو دی جانے والی تنخواہ نہیں چاہیے تو ایک فرانسیسی اخبار نے دیگر عالمی لیڈروں کی تنخواہوں پن نظر ڈالی ہے۔

اس اخبار کے مطابق صدر روس ولادی میر پوتین اس حوالے سے دنیا میں نوویں مقام پر ہیں، ان کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ چھتیس ہزار ڈالر ہے۔

پہلے مقام پر موجودہ امریکی صدر باراک اوباما ہیں جن کی سالانہ تنخواہ چار لاکھ ڈالر ہے۔

دوسرے مقام پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ہیں ( دو لاکھ ساٹھ ہزار) اور تیسرے مقام پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل (دو لاکھ چونتیس ہزار)۔

چوتھا مقام جنوی افریقی ری پبلک کے صدر جیکب زوما کو مل گیا (دو لاکھ تینتیس ہزار ڈالر)۔

پانچواں مقام برطانوی وزیر اعظم تھریریسا مے کو مل گیا اور چوتھا مقام جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کو، ان کی سالانہ تنخواہ بالترتیب دو لاکھ پندرہ ہزار اور دو لاکھ تین ہزار ہے۔\"putin\"

ساتویں مقام پر ترک صدر رجب طیب اردوگان ہیں (ایک لاکھ ستانوے ہزار)۔

ان کے بعد فرانیسیس صدر فرانسوا اولاند آئے جن کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ چورانوے ہزار ہے۔

ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالر سالانہ کمانے والے اطالوی وزیر اعظم ماٹیو رینتسی دسویں مقام پر ہیں۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق سن 2015 میں صدر روس نے 89 لاکھ روبل یعنی ایک لاکھ اڑتالیس ہزار ڈالر کمائے۔ لیکن یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے پیش نظر صدر مملکت نے حکم دیا تھا کہ یکم مارچ سن 2015 سے ان کی تنخواہ، وزیر اعظم اور کئی دیگر سرکاری عہدیداروں کی تنخواہوں میں دس فی صد کمی کی جائے۔

لینا بادیکووا

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

لینا بادیکووا

لینا بادیکووا روس سے تعلق رکھنے والی صحافی ہیں اور اردو کی ماہر ہیں۔ وہ اس وقت فیس بک پر 'جانیے روس کے بارے میں' نامی پیج کی ادارت کر رہی ہیں۔

lena-badikova has 5 posts and counting.See all posts by lena-badikova

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments