ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نامزد‘ ہسپتال میں والدہ کی عیادت کی


\"dr

کراچی ، لاہور (این این آئی، آن لائن) سابق مشیر پیڑولیم ڈاکٹر عاصم نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع نجی ہسپتال میں ا پنی والدہ کی عیادت کی۔ سابق مشیر پیڑولیم کو حکومت سندھ کی جانب سے خصوصی اجازت پر جناح ہسپتال سے ناظم آباد میں واقع نجی ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کو نمونیا اور پھیپھڑوں کے عارضے کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیسز کی نوعیت سیاسی ہے، ان کی حیثیت بھینس چوری کے مقدمے کی سی ہے۔ آصف زرداری کسی وجہ سے پاکستان نہیں آرہے ، وہ واپس آئیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے بہت بہتر ہوگا۔دریں اثناء آن لائن کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کا صدر نامزد کر دیا۔ دسمبر سے بلوچستان کے اضلاع کی تنظیم سازی ہوگی، 2دسمبر کو جنوبی پنجاب اور 3دسمبر کو خیبرپی کے کی تنظیم سازی کی جائے گی اور کارکنوں کو رائے کا موقع بھی دیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments