بلوچستان کے بارہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع،سیکورٹی کے سخت انتظامات


\"polio\"

کوئٹہ : بلوچستان کے بارہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم بدھ سے شروع ہو گئی ۔ مہم کے دوران 1.6ملین بچوں کو قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔صوبہ کے 12 اضلاع میں سہ روزہ مہم کے لیے 5148 موبائل ٹیمیں، 420 فکسڈ سائٹس، 482 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ۔ مہم ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، نصیر آباد، جعفر آباد، خضدار، پشین، لورالائی، کوئٹہ، جھل مگسی، ڑوب اور شیرانی میں چلائی جا رہی ہے۔سیکیورٹی کے لیے ایف سی، پولیس اور لیویز اہلکار تعینات رہیں گے۔ کوآرڈینیٹر پراوینشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر سید فیصل احمد کے مطابق مہم کے دوران 1.6ملین بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔ رواں سال پاکستان بھر میں پولیو کے 18کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے بلوچستان سے صرف ایک کیس سامنے آیا تاہم قلعہ عبداللہ، پشین اور کوئٹہ کے علاقوں میں گندے پانی سے لیے گئے .نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments