مظفرآباد میں بھارتی فوج نے مسافر کوچ کو نشانہ بنا ڈالا, سات مسافر شہید


\"loc\"

آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے نیلم وادی کے قریب مسافر بس کو نشانہ بنا ڈالا ، بھارتی فوج کا گولہ بس پر لگا  جس سے بس کو شدید نقصان پہنچا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا  تاہم زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولنس کو بھی بھارت کی فوج نے نشانہ بنایا اور اس پر بھی فائرنگ کر دی ، دشمن فوج نے مسافر بس کو دھدنیال کے قریب نشانہ بنایا .
پاک فوج کی جانب سے فوری طور پر دشمن کو جواب دیا گیا  جس کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے توپیں خاموش ہو گئیں . بھارت کی جانب سے مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مختلف سیکٹر میں ابتک متعدد گاؤں اور مکانات بھارتی فائرنگ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، بھارت کی جانب سے مکروہ کارروائی کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی میڈیا نے بھی دکھایا اور بریکنگ نیوز کے طور پر بھارتی فوج کی جانب سے سویلینز کو نشانہ بنانے کی خبر دیتے رہے .


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments