بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی خطے کیلئے بڑی تباہی کا پیش خیمہ بن سکتی ہے : رانا تنویر


\"rana-tanveer\"

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بکتر بندگاڑیوں، ٹینکوں اور مختلف دفاعی سازوسامان کا جائزہ لیا.
اس موقع پر رانا تنویر نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،انہوں نے کہا بھارتی اشتعال انگیزی خطے کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے.

رانا تنویر نے کہا گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان اور روس کے تعلقات میں بہتری آئی ہے ،دفاعی نمائش میں اس سال روس کی تین کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں،پاکستان اور یوکرین کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت یوکرین الخالد ٹینک کیلئے جدید انجن فراہم کرے گا.
چار روزہ دفاعی نمائش میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستانی مصنعات کو بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments