لاہور گرائمر سکول کا چرواہا


\"shafique-baloch\"اکہرے بدن، نکلتے قد، بے ترتیب مگر جچتی (بڑھی شیو جیسی) داڑھی، خاموش طبع، اتنا خاموش فہیم مظفر، جیسے کسی کو کوئی روگ لگ جائے، چکوال کی مٹی کا بنا یہ سادھو لاہور گرائر سکول میں ڈرامہ پڑھاتا ہے۔

فیض امن میلہ، الحمراء ھال 3 میں \”ہیر رانجھا\” کے کردار سٹیج پر ابھی نہیں پہنچے تھے کہ مرشد جواد شیرازی نے ایک اضافی سیٹ پر بھی قبضہ مستحکم کیا اور برادرم حسنین جمال کو یہ مال غنیمت لوٹنے کی دعوت دی، جو بوجوہ نہ پہنچ سکے، جس کا انہیں بہرحال افسوس رہے گا۔

ہیر رانجھا، کیدو، ہیر کے والدین اور رانجھا کی بھابھیوں نے اپنا اپنا کردار بخوبی نبھایا، لیکن ہیر اور رانجھا کے کردار چونکہ سرزمین جھنگ سے تھے، اپنے دیس کی اس رومان پرور داستان کے کردار ادا کرتے لوکل لہجے کے مالک ان اداکاروں کے روپ میں ہم نے ہیر اور رانجھا کو سماج سے ٹکراتے ہم نے بچشم خود دیکھا۔\"02\"

ڈراہ اس وقت یکسانیت کا شکار نظر آیا جب رانجھا، جوگی مہاراج کی خدمت میں نروان کی تلاش میں نکلتا ہے، ہم نے دیکھا کہ چند \”برگر بچے\” سادھو مہاراج کی تاب نہ  لاتے ہوئے رخصت ہونے لگے تو اسی اثناٰ میں ھال میں ایک گڈریۓ کی آمد ہوئی۔

زاتی زندگی میں انتہائی خاموش طبع اور ٹھہراؤ کی سی کیفیت کے مالک، سٹریٹ ڈرامہ کے نبض شناس گڈریۓ فہیم مظفر نے جیسے ھال کو اپنی گرفت میں لے لیا، 6 فٹ لمبی \”ڈانگ\” Bamboo Stick

 ہاتھ میں تھامے، تہبند یں ملبوس، پھٹا پرانا اور ڈھیلا ڈھالا کرتا پہنے، جنگل میں بھینسیں چرانے والا چرواہا،

ڈایئلاگ کی ادایئگی میں ایسا ربط اور بے ساختگی کہ ہال سے باہر جانے والوں کے قدم وہیں رک گئے، جسم کے ہر ہر انگ کو گڈریۓ کے روپ یں ڈھالنے والے فہیم مظفر نے جیسے ناطرین پر سحر پھونک دیا تھا۔

اپنے مقابل مبہوت کھڑے رانجھا پر ہزیانی انداز یں قہقہہ لگاتے چرواہے کی \”ڈانگ\” پر مضبوط گرفت، اور اسی گرفت کو برقرار رکھتے ہوئے، اندرونی ہیجان کو ظاہر کرتی سرعت سے متحرک گڈریئۓ کی لمبی انگلیاں فہیم مظفر کے اس کھیل میں پیش کیئے گئے کردار کی سب سے شاندار پرفارمنس تھی\"03\"،

\"05\"انگلیوں کو سرعت سے اور مضبوط گرفت برقراررکھتے ، گہری نظروں سے رانجھے کو گھورتے، اچانک پلٹا کھا کر رانجھا کو دھکا دے کر قہقہہ لگاتے اور فاتحانہ انداز میں ھال کی طرف دیکھ کر اگلے ڈائیلاگ بولتے فہیم مظفر میں مجھے پاکستان کے دم توڑتے سٹیج کا وہ روشن ستارہ نظر آیا جسے مہءکامل بن کر چمکنے میں اب وقت حائل نہیں رہے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments