تحریک انصاف کا 6فروری کو ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان


imran khanحکومت اور عمران خان میں پھر میدان لگنے کی تیاری ہو گئی۔ کپتان نے چھ فروری کو تحریک چلانے اور ڈی چوک جانے کی بات یاد دلائی۔ حکومت نے بھی جوابدے دیا۔ وزیرا طلاعات کہتے ہیں اللہ تعالیٰ خان صاحب کو سچ بولنے کی توفیق دے ، کپتان نے پریس کانفرنس کی ، حکومت کو اس کی پالیسیوں پر خوب آڑے ہاتھوں لیا اور احتجاج کی دھمکی بھی دی۔ وزیر اطلاعات بھی میدان میں آئے ، کہا ایک کنٹینر کی ناکامی کے بعد عمران خان کی تسلی نہیں ہوئی ، اسی لئے وہ کنٹینر ٹو کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ کپتان نے پی آئی اے کی نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس لگانے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرویز رشید نے اس کا بھی جواب دیا اور کہا خان صاحب لوگوں کو سبزباغ دکھاتے ہیں ، وہ سچے ہیں تو جو ٹیکسوں کی شکل میں خیبرپختونخوا کوپیسے ملتے ہیں وہ نہ لیں۔ کپتان گرجے کہ گولیاں چلانا حکمرانوں کی پرانی عادت ہے ، اورنج ٹرین پیسہ بنانے کے لئے بنائی جا رہی ہے۔ وزیر اطلاعات بولے ، کپتان اگر ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو دھرنا سیاست کی طرح یہ پلان بھی ناکام ہو گا۔ محاذ گرم ہو رہا ہے اور دونوں جانب سے ہلکی پھلکی گولہ باری جاری ہے ، پہلے تو اسلام آباد میں میدان سجا تھا اب شاید لاہور کی باری ہے۔


Comments

FB Login Required - comments