چیئرمین پی آئی اے کا مستعفی ہونے کا اعلان


\"chairmanپی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا جب کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا جو بھی واقعہ ہوا میں خود کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں اور آج کے واقعے میں میرے 2 لوگوں کا شہید ہونا مجھ سے برداشت نہیں ہورہا لہٰذا اس عہدے پر رہنے کے لیے میرا ضمیر گوارہ نہیں کررہا جس پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
پی آئی اے چیئرمین فائرنگ کے واقعے میں ملازمین کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ آج پی آئی اے کے لیے سیاہ دن ہے جب کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کہا تھا کہ خون کا ایک قطرہ بھی نہیں گرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فائرنگ کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی جانب سے کئی روز سے جاری احتجاج میں شدت آگئی جس میں آج ملازمین نے ریلی نکالی تاہم اس دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے شیلنگ کی گئی جب کہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پی آئی اے کے 3 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments