ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک


\"turky\"ترکی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کی کشتی ترکی کے ساحلی علاقے ازمیر میں ڈوب گئی۔ دوسری طرف بلجیم حکام نے عراقی تارکین وطن کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن واپس بھیج دیا۔ بلجیم کے سیکریٹری برائے تارکین وطن تھیو فرانکین نے بتایا کہ عراق کے 111 تارکین وطن، جنھوں نے بلجیم میں پناہ کی فراہمی کا انتظار کرنے سے رضاکارانہ طور پر انکارکردیا تھا۔
برسلز سے بغداد چلے گئے، بلجیم یورپی اتحاد کا پہلا ملک ہے جس نے عراقی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کیلیے چارٹرپرواز استعمال کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان لوگوں نے عراق لوٹنے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کہ انکی توقعات پوری نہیں ہوئی تھیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ رضاکارانہ واپسی ہے ہم نے انھیں بے دخل نہیں کیا، وہ جانا چاہتے تھے اور ہم نے ان کی مدد کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments