ہمیں وسائل کے بغیرہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے، میئر کراچی


\"waseem

کراچی: مئیر کراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ ہمیں وسائل کے معاملے میں ہاتھ پیرباندھ کرپھینک دیا گیا ہے لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے.

ایکپسریس نیوز کے مطابق کراچی میں جاری صفائی مہم کے جائزے کے موقع پر جب پارٹی کارکنوں اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے ان کا پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے استقبال کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس کی بنیاد پر ہم پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکی جائیں، پھول پھینکنا بند کریں، ہمارے ایسے کارنامے نہیں کہ ہم پرپھول ڈالے جائیں، ہمیں ہار پہنانے سے بہتر ہے کام کریں اور یہ پیسہ کام میں خرچ کریں، ہمیں وسائل کے معاملے میں ہاتھ پیر باندھ کر پھینک دیا گیا ہے لیکن انشا اللہ  ہمت نہیں ہاروں گا کیونکہ وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے، کراچی کے مسائل حل کریں گے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے منتخب نمائندے ہمارے ساتھ ہیں، جہاں خود نہیں جاتا وہاں متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتا ہوں کہ مسائل حل کریں جب کہ شہرقائد میں نکاسی آب کا نظام خراب اورسڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ صورت حال کی بہتری کے لیے مختلف جماعتوں کے ڈسٹرکٹ ایدمنسٹریٹرز سے بھی رابطے میں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments