نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب، عمران خان


\"imran-khan\"

بنی گالہ: سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا جب کہ ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کے پاس نہ ثبوت ہیں اور نہ ہی ساری دولت کا جواب۔

بنی گالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری اور وکلا کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، آج ہمارے وکلا نے پوری تیاری کی ہوئی تھی تاہم اب نا صرف نواز شریف بلکہ ان کے وکلا کو بھی بہت سے سوالوں کا جواب دینا پڑے گا، اب ججز شریف فیملی سے سوال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ لوگ نہ نکلتے تو پاناماکیس دب جاتا، تحریک انصاف نے جو کام کرنا تھا کردیا جب کہ وزیراعظم نے قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کے پاس اپنی دولت سے متعلق نا تو کوئی ثبوت ہے اور نا ہی جواب۔

عمران خان نے کہا کہ ملکیت تسلیم کرنے کے بعد فلیٹس، کمپنیوں کا جواب دینا ہوگا، عدالت نے شریف فیملی سے ثبوت مانگ لیے ہیں اور اب ججز شریف فیملی سے سوال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسین نواز نے 5 سال میں 74 کروڑ وزیراعظم کو بھیجے اور ان پر ٹیکس نہیں دیا جو منی لانڈرنگ کے زریعے بھیجے گئے، منی لانڈرنگ کا پیسہ باہر سے دھل کرواپس آیا، 99 میں حسن نواز طالب علم تھا جب کہ گلف اسٹیل بھی نقصان میں تھی تو پیسہ کہاں سے آیا۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ کیس کا فیصلہ یہی بینچ کرے، بینچ اس کیس کا فیصلہ کرنے کا اہل ہے اور ان کے پاس اتنی چیزیں آچکی ہیں کہ جب کہ میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ ہم بینچ کا احترام کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ سارا پاکستان گزشتہ 8 ماہ سےاس کیس میں پھنسا ہواہے جب کہ اس دوران نواز شریف مزید افتتاح کردیں گے اور اربوں روپے کے پل اور سڑکیں بنادیں گے اور کوئی بھروسہ نہیں کہ وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ بلالیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments