سبی: نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے تین کھمبے اڑا دیئے


\"sibi\"سبی میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے تین کھمبے اڑا دیئے۔ تخریب کاری کا واقعہ چانڈیہ میں پیش آیا ، دھماکے سے گوٹھ چانڈیہ ،گیئر مل ، گورگیج مل ، باڑہ سمیت متعدد دیہات کو بجلی کی سپلائی معطل۔
کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ علاقہ چانڈیہ میں تخریب کاروں نے بجلی کے 3 کھمبوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا ، کھمبے تباہ ہونے سے گوٹھ چانڈیہ ، گئیر مل ، گورگیج مل ، ہاڑہ مل گشکوری سوریانی سمیت دیگر دیہات میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا تاحال کھمبوں کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments