ہڑتال کے باعث نجی ایئر لائنز کی لوٹ مار


\"airline\"پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہوتے ہی نجی ایئر لائنز نے لوٹ مار شروع کردی ، مسافروں کی مجبوریاں دیکھتے ہوئے کرائے بھی بڑھا دیئے۔ فضائی سفر کرنیوالے ایئر پورٹس پر خوار ہو رہے ہیں۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری عوام پر بھی بھاری اندرون و بیرون ملک پروازیں منسوخ ، اکثر تاخیر کا شکار ، مسافر ہوئے خوار تو نجی ایئر لائنز کرنے لگیں لوٹ مار۔ مسافروں کا رش بڑھا ساتھ ہی نجی ایئر لائنز کی من مانیاں بھی۔ انتظامیہ نے مجبوریوں کا فائدہ اٹھایا ، خود سے ہی کرایہ بھی بڑھایا۔ لاہور سے کراچی کا یک طرفہ کرایہ اب آٹھ ہزار سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے کراچی جانیوالوں کو بائیس ہزار کا ٹکٹ لینا پڑے گا۔ سیٹ پھر بھی قسمت سے ہی ملے گی۔ پی آئی اے فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے باعث ریلوے سٹیشنز پر بھی رش دیکھا جا رہا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  فیصل آباد میں رکن قومی اسمبلی کے گھر ڈکیتی