نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 159 رنز سے شکست دے دی


\"nzنیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں ایک سو انسٹھ رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ، کیویز نے تین میچز کی ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
ایڈن پارک آک لینڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹ پر تین سو سات رنز بنائے، اوپنر مارٹن گپٹل نے نوے رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، ہنری نکولز نے بھی نصف سنچری سکور کی ، مشکل ہدف کے تعاقب میں کینگروز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم صرف چوبیس اوورز میں ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوئی۔
نیوزی لینڈ کے فیلڈرز نے ناقابل یقین کیچز پکڑے، کیویز نے ایک سوانسٹھ رنز سے کامیابی سمیٹ کر تین میچز کی ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں