چین اور پاکستان ہراچھے برے وقت کے مخلص دوست ہیں، ژی جن پنگ


بیجنگ: \"pakچینی صدر ژی جن پنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی بنیاد اعتماد اور دوطرفہ حمایت پر ہے اور دونوں ممالک ہر اچھے برے وقت کے مخلص دوست ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری کی ویب سائٹ کی لانچنگ کے موقع پر اپنے پیغام میں چینی صدر ژی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی شراکت داری دونوں ملکوں کی دوستی کی غماز ہے اور دونوں ممالک کو اعلیٰ سطح کے دوروں کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مسائل پر ایک دوسری کی مدد اور بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو باہمی معاونت کو مزید مضبوط کرنے کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاک اور چین کو اقتصادی راہداری کو موثر بنانے کے لئے گوادر پورٹ، انفرااسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں کے لئے جاری منصوبوں پر تعاون بڑھانا چاہیئے جب کہ راہداری منصوبہ ایسا پھل ہے جس کے ثمرات پورے خطے کو میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ غیر روایتی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے، معاشی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لئے ہر ممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتا ہے۔

واضح رہے کہ سی پیک منصوبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ کی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں چین کی جانب سے چینی سفیرسن ویڈونگ اور پاکستان کی جانب سے مشاہد حسین سید نے نمائندگی کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments