کراچی سے خود کو رینجرز کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار


\"arrest\"

کراچی: پولیس نے خود کو رینجرز کا افسر ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپری نیوز کے مطابق پولیس نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خالد نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو خود کو رینجرز کا میجر ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹتا تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خالد تمام ناجائز کاموں میں رینجرز کا نام لے کر لوگوں کو ڈرایا دھمکایا کرتا تھا اور جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے رینجرز کی وردی، اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments