طیارہ حادثے میں جنید جمشید بھی جاں بحق


\"junaid-jamshed\"پی آئی اے کے حویلیاں کے نزدیک بودلہ کے مقام پر کریش ہونے والے طیارے پر معروف نعت خواں جنید جمشید بھی سوار تھے۔ جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت تبلیغ اور چھٹیاں گزارنے کے لئے چترال گئے ہوئے تھے۔ جنید جمشید کے بھائی اور دوست نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اب تک کی معلومات کے مطابق طیارہ حادثے میں کسی بھی شخص کے بچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) کا ایک طیارہ پی کے 661 چترال سے اسلام آباد آ رہا تھا کہ اس کا اچانک کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے میں 40 سے زائد مسافر اور 4 عملے کے ارکان سوار تھے۔ اس طیارے نے تقریباً ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔ طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے سے آخری بار حویلیاں کے قریب رابطہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس طیارے میں معروف شخصیت اور مذہبی اسکالر جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسی طیارے میں شامل تھے۔ جنید جمشید اپنی بیوی کے ہمراہ چترال گئے تھے۔ جنید جمشید کے بھی اسی پرواز کے ٹکٹ بک تھے۔ جنید جمشید نے اسی پرواز کے ذریعے اسلام آباد آنا تھا اور جنید جمشید کے دونوں فون بند جا رہے ہیں۔ جنید جمشید کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے طیارے میں سوار ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ جنید جمشید کے دوست نے بھی ان کی طیارے میں سوار ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

\"junaid\"

Heaven on Earth Chitral.
With my friends in the Path of Allah . Snowpacked Tirchmir right behind us pic.twitter.com/ZajcWEKlrG

— Junaid Jamshed (@JunaidJamshedPK) December 4, 2016


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments