جنید جمشید کے مختصر حالات زندگی


\"junaid-jamshed\"جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈگری حاصل کی۔ روحیل حیات، شہزاد حسن اور نصرت حسین کے ساتھ مل کر انہوں نے وائٹل سائنز نامی میوزیکل گروپ بنایا جس کے گانے ’دل دل پاکستان‘ نے خاص طور پر بے انتہا مقبولیت حاصل کی اور جنید جمشید کو ایک سپر سٹار بنا دیا۔ سنہ 1998 میں وائٹل سائن ٹوٹ گیا۔

1994 میں ان کی پہلی تنہا البم ’جنید آف وائٹل سائنز‘ ریلیز ہوئی، ’اس راہ پر‘ 1999 میں آئی، ’دل کی بات‘ 2001 میں پیش کی گئی۔

سنہ 2004 میں جنید جمشید نے اپنا انجینئرنگ اور میوزک کیرئیر ترک کر دیا اور تبلیغی جماعت کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ انہوں نے ٹی وی اور سی ڈی پر نشید گانی شروع کیں۔ ان کی نشید کی البموں کے نام جلوہ جاناں، محبوب یزداں، بدر الدجیٰ، یاد حرم، رحمت العالمین، بدیع الزماں، رب زدنی علما اور نور الہدی کے نام سے آئیں۔

جنید جمشید نے جے ڈاٹ کے نام سے فیشن ہاؤس بنایا جو بہت کامیاب رہا۔ نومبر 2014 میں جنید جمشید اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے بلاسفیمی کے الزامات کی زد میں آ گئے اور کچھ عرصے کے لئے وہ برطانیہ میں مقیم رہے۔ انہوں نے ایک دوسری ویڈیو میں قوم سے معافی طلب کی۔ وطن واپسی پر ان پر 27 مارچ 2016 میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا۔

وہ تبلیغ کے سلسلے میں چترال گئے ہوئے تھے کہ آج چترال سے واپسی پر حویلیاں کے قریب ان کا جہاز حادثے کا شکار ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments