’ہم سب‘ کی ایک کروڑ روشنیاں


\"top-50b\"

کل آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ ’ہم سب‘ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ نہ صرف یہ کہ ’ہم سب‘ دنیا کی تمام زبانوں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پہلی پچاس ہزار ویب سائٹس کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے، بلکہ گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس پر لکھے گئے مضامین ایک کروڑ سے زیادہ مرتبہ پڑھے جا چکے ہیں۔ ’ہم سب‘ نے یہ کامیابی اپنے قیام کے محض گیارہ ماہ بعد حاصل کی ہے۔

’ہم سب‘ کی ٹیم اس کامیابی پر اپنے پڑھنے والوں کی شکر گزار ہے کہ ان کی وجہ سے ’ہم سب‘ ایک اہم اور معتبر ویب سائٹ بن چکی ہے۔ ’ہم سب‘ کا سرمایۂ افتخار اس کے لکھاری ہیں جو دنیا کے گوشے گوشے سے اپنی تحریریں ’ہم سب‘ کو بلا کسی صلے کی تمنا کے بھیجتے ہیں۔ ان کی خواہش صرف یہ ہے کہ ان کی تحریر سے وہ روشنی پھیلے جس سے پاکستان ایک معتدل، روشن خیال اور عظیم تر ملک بنے۔ ملک میں دہشت گردی کی بجائے برداشت اور مکالمے کی فضا جنم لے۔ سب مل جل کر رہنے لگیں۔ ذاتی احترام کو نظریاتی یا مسلکی اختلاف سے بالاتر رکھیں۔ ہم ان سب لکھاریوں سے یہی گزارش کرتے ہیں کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور تنگ نظری کے خاتمے کے لئے اور ایک روادار اور روشن پاکستان کے قیام کے لئے اپنے قلم سے وہ اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔ آنے والے کل میں جو کچھ اچھا ہو گا، ہم فخر سے کہہ سکیں گے کہ ہم سب کا اس میں حصہ ہے۔

پاکستان زندہ باد
’ہم سب‘ ٹیم

 

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments