ننکانہ : سکھ برادری نے بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس میں شرکت کی


\"sikh\"

ننکانہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہٰ وسلم کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا جس میں شہیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس مین چوک پہنچا جہاں سکھ برادری بھی جلوس میںٰ شریک ہو گئی۔ سکھ برادری نے جلوس کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پانی اور شربت کی سبیلیں لگائیں۔ اس موقع پر سکھوں کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے جو محبت کو فروغ دیتا ہے.

ریلی میں چھوٹے بڑے جلوس بھی شریک ہوتے گئے۔ شرکاء میں بچے خاص توجہ کا مرکز بنے رہے، ریلی مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے مین بازار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔ آخر میں ملک میں امن و سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments