اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


\"\"

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے مسقط سے آنے والے ایک مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے مسقط سے آنے والی ایک پرواز کے لیاقت نامی مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا برآمد کرلیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لیاقت سے 63 تولہ سونا برآمد کیا گیا جس کی مالیت 32 لاکھ روپے ہے، ملزم نے یہ سونا اپنی جیکٹ میں چھپا رکھا تھا، ملزم کو گرفتارکرکے ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments