وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع


\"\"

اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس کے معاملے پر اسمبلی میں جھوٹ بولا جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کے بائیکاٹ کا فیصلہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان میں تالیاں بجانے نہیں اپنی بات کرنے جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments