عمران خان کو مشورے کی ضرورت نہیں وہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں: خورشید شاہ


\"\"

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں پارلیمنٹ کا 30سال کا تجربہ ہے. وہ لفظی جنگوں اور بدتمیزی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے. لیڈر کا ایک ایک لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے، سیاستدان اگرکسی کوگالی دیتا ہے ۔اس کا اپنا کردار خراب ہوتا ہے.عمران خان کوکسی مشور ے کی ضرورت نہیں وہ عقل کل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی وطن واپسی پر خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری جلد ہی وطن واپس آئیں گے لیکن ان کی وطن واپسی کی تاریخ ابھی طے نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments