700کلومیٹر تک زمین‘ سمندرمیں مار کرنے والے سٹیلتھ کروز بابر 2- میزائل کا کامیاب تجربہ


\"\"

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو 700 کلومیٹر کی رینج تک نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بابر ویپن سسٹم ورژن ٹو جدید ترین خصوصیات کا حامل ملک کے اندر تیار کردہ میزائل ہے جو زمین اور سمندر میں ہدف کو انتہائی کامیابی سے 700 کلومیٹر کی رینج میں نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ نیچی پرواز کر نے والا میزائل ہے جو سٹیلتھ کی خوبیوں کا حامل اور مختلف نوعیت کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ٗ سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے اعلیٰ حکام ٗ سٹریٹجک فورسز اور سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کا تجربہ دیکھا ۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ایک اور انتہائی گرانقدر اور اہم سنگ میل حاصل کر نے پر سائنسدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ۔انہوںنے سٹریٹجک کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سسٹم اور سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بابر میزائل میٹرین کنٹور میچنگ (TERCOM) کی جدید ترین نیوی گیشن ٹیکنالوجیز اور ’’ڈیجیٹل سین میچنگ اینڈ ایریا کو ریلیشن‘‘ سے آراستہ ہے جس کے تحت جی پی ایس کی غیرموجودگی میں بھی یہ ہدف کو صحیح طور پر نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے یہ ہر قسم کے وارپیڈز لے جا سکتا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے سٹرٹیجک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور آپریشنل تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس تجربہ سے پاکستان کی ڈیٹرنس صلاحیت مزید مستحکم ہو گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments