رنبیر اور کترینہ ایک دوسرے کو نظرانداز کرنے لگے


katrinaبالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کی پہلے گہری دوستی اور پھر اب علیحدگی کی خبریں تو زبان زد عام پر ہے لیکن اب دونوں اداکار نے علیحدگی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک دوسرے کو نظر انداز بھی کرنا شروع کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیر کپوراورکترینہ کیف کی علیحدگی کی خبروں کے تو خوب چرچے ہیں لیکن دونوں نے کبھی بھی ان خبروں کے حوالے سے چپ نہیں توڑی تاہم دونوں اداکاروں نے اب تقریبات میں بھی ایک دوسرے کو نظراندازکرنا شروع کردیا ہے، اس کی مثال نئی دلی میں ہونے والی گاڑیوں کی بین الاقوامی نمائش ہے جہاں دونوں نے ہی ایک دوسرے کو نظر انداز کیا۔
نمائش کی انتظامیہ اوران کے منیجرزنے بھی اس بات کا خاص خیال رکھا کہ نمائش میں دونوں ستاروں کا کسی صورت ٹاکرا نہ ہو۔ اب اسے دونوں اداکاراو¿ں کی پیشگی شرط کا نتیجہ کہا جائے یا پھر انتظامیہ کی معاملہ فہمی کہ اس دوران دونوں کی ملاقات نہ ہوپائی۔
واضح رہے کہ اداکاررنبیرکپوراورکترینہ کیف کے درمیان گہری دوستی 6 سال قبل فلم ”عجب پریم کی غضب کہانی“ میں ایک ساتھ کام کرنے سے شروع ہوئی تھی تاہم دونوں نے تاحال اپنی علیحدگی کا برملا اعتراف نہیں کیا۔


Comments

FB Login Required - comments