ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا حق ہے : سونم


\"sonumبھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر شاہ رخ خان اور عامر خان کے بیانات کے بعد جہاں کئی بالی ووڈ سٹارز نے ان کی مخالفت کی وہیں فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونم کپورنے بالی ووڈ کے خانز کی حمایت کردی ہے۔ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ لوگوں کے برے ردعمل کی وجہ سے کنگ خان اورمسٹر پرفیکشنسٹ اب قومی معاملات پراپنی رائے کا اظہار کرنے میں خوفزدہ ہوںگے۔
سونم کپور کا کہنا تھا کہ ہر ایک کو اپنی رائے دینے کا پورا حق ہے اور اس بارے میں ہمیں ان سے تعاون کرنا چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments