پاکستان رینجرز کراچی کے امن میں مرکزی کردار ہیں: کور کمانڈر کراچی


cor comandar karachiکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز کراچی کے امن میں مرکزی کردار ہیں، کراچی آپریشن کی تکمیل کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔
وہ یہاں پاکستان رینجرز، سندھ کے ٹریننگ سینٹر میں رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاسنگ آوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور رینجرز کے شہداءسے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ا±نہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ ایک نہایت جری اور قابل ستائش فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اس فورس کی کامیابیوں کا سہرا اس کے افسران، عہدیداروں اور جوانوں کے سر ہے۔ انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں، آپ کا ہر عمل آپ کے ادارے کی پہچان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان رینجرز صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی، بلا امتیاز، ہر طرح کی مصلحت اور دباو سے آزاد ہے۔ اسے کامیاب اور پائیدار بنانے کے لئے ہمیں مل جل کر اور بھی کام کرنا ہوگا۔کراچی آپریشن کے اہداف رفتار کی قید سے آزاد ہیں۔
کراچی آپریشن کی جہاں بہت سی کامیابیاں ہیں ان کے نزدیک سب سے اہم اور ضروری ا±مید کی بحالی ہے۔ اس سفر کی کامیابیوں کا اہم ستون عوام کی حمایت اور تعاون ہے۔ یہ سفر ہمیں مل جل کر طے کرنا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ کراچی کے عوام کو وہ ماحول میسر کرنا ہے جس میں وہ خوف سے آزاد ہوں۔ قانون کی بالادستی اور امن و امان کی فضا بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کا کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کرنا بھی خوش آئند ہے۔ جب کبھی کراچی میں امن کی بحالی کا ذکر ہوگا تو پاکستان رینجرز کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


Comments

FB Login Required - comments