اداروں کی خود مختاری پر حکومتی قدغن ناقابل قبول ہے، عمران خان


\"\"

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ واضح کرتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملک میں احتساب اور شفافیت نہیں چاہتے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ واضح کرتا ہے کہ نوازشریف احتساب اورشفافیت نہیں چاہتے، نوازشریف نے ریگولیٹری اتھارٹیز کی خودمختاری کو تباہ کر دیا ہے، اداروں کی خود مختاری پر حکومتی قدغن ناقابل قبول ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اوگرا اور نیپرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز وزارتوں کے سپرد

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا یہ فیصلہ پارلیمانی جمہوری نظام کے بجائے بادشاہت کی عکاسی کرتا ہے، تحریک انصاف اس فیصلے کو نہ صرف مسترد کرتی ہے بلکہ ایسے نظام کے خلاف ہر فورم پر بھی لڑے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments