متحد قوم ہی دہشت گردوں کا مقابلہ کر سکتی ہے: آرمی چیف


\"armyپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں اس لئے پاکستان انسانیت کی بہتری کےلئے اپنے تجربات سے دنیا کو مستفید کرنے کے لئے تیار ہے۔
پاک کے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی کے نیشنل کاو¿نٹر ٹیرارزم ٹریننگ سینٹر میں پاکستان ، سری لنکا اور مالدیپ کی مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی نظریہ ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں۔ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کے مسئلے کا شکار ہے۔ اس جنگ میں عوام اور سکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قوم کے اتحاد اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی شاندار کامیابیوں کے بعد کئی دوست ممالک نے بھی اپنے فوجیوں کی تربیت کی درخواست کی ہے۔ انسانیت کی بہتری کے لئے پاکستان اپنے تجربات سے دنیا کے تمام ممالک کو مستفید کرنے لئے ہر وقت تیار ہے۔ یہ مشقیں خطے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی اور سری لنکا اور مالدیپ سے تعلقات میں اضافے کا سبب بنیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سعودی عرب ، بحرین ، چین اور اردن کے ساتھ بھی مشقیں کرچکی ہے جب کہ ان مشقوں میں پاکستان سری لنکا اور مالدیپ ایگل ڈیش ون کے نام سے مصروف ہیں اور ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments