بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان


\"\"

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے30 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جب کہ بجلی کی پیداوار پر مجموعی فیول لاگت 25 ارب 33 کروڑ روپے رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 6 ارب 83 کروڑ یونٹ بجلی صارفین کو فروخت کی گئی اور بجلی کی اصل لاگت 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے نے نیپرا نے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے ہوگا۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے گا اور نیپرا کی منظوری کے بعد صارفین کو 18 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments