ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، امریکی سفیر


\"\"

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہاہے کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا کااہم اتحادی ہے اوران کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے کیونکہ باہمی تجارت کا فروغ دونوں ممالک کی معیشتوں اورعوام کیلیے فائدہ مند ہے، امید ہے ٹرمپ دور میں پاک امریکاتعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ڈیوڈ ہیل نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ امریکی سفیرنے کہا پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ابھی تک پرانی ٹیکنالوجی استعمال کررہا ہے، امریکا کی جدید زرعی ٹیکنالوجی ومشینری کیلیے پاکستان کی مارکیٹ میں پرکشش مواقع موجودہیں اور امریکی ٹیکنالوجی کواستعمال میں لاکرپاکستان کی زرعی پیداوار میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے جوقابل تعریف ہے اوراب امریکا سمیت دیگرممالک کے باشندے زیادہ اعتماد کیساتھ پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments