فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے دشمن کو شکست دیں گے: وزیراعظم


\"primeminister\"وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا اہم کردار ہے اور ان کی مدد سے ہم دشمن کو شکست دے کر ملک کو محفوظ بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت دیگر حکام شریک تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس کے شرکا کو ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی خطرات، دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے روابط پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ اس دوران پاک افغان سرحدی امور سے متعلق پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پاکستان مخالف غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کے اتحاد، ا±ن کے معاونین کے معاملات پر بات چیت کی گئی جب کہ ملک کی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سول وعسکری قیادت نے آپریشن ضرب عضب کے ٹھوس اثرات کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کامیاب آپریشن اور قیام امن میں فوج اور دیگراداروں کے کردارکو سراہا اور فرائض کی انجام دیہی کے دوران جانوں کی قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دیرپا اور پائیدارامن کے لیے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں مستحکم اور ملک بھرمیں خفیہ آپریشن جاری رکھنے پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بیرونی ملک سے فنڈنگ ہوئی اور اندرون ملک سے سہولت فراہم کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا اہم کردار ہے، قوم کو کامیابیوں کے باعث انٹیلی جنس ایجنسیوں پر فخر ہے، حکومت، قوم فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ کھڑی ہے جب کہ ہم مل کر دشمن کو شکست دے کر ملک کو محفوظ بنائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments