مسنگ پرسنز ۔۔۔ (اختر رضا سلیمی)۔


\"\"

وہ عیسیٰ نہیں تھے
مگر ان کو زندہ اٹھایا گیا ہے
انھیں آسماں کے بجائے پہاڑوں میں رکھا گیا ہے
جہاں اک نہیں بل کہ دسیوں خدا ہیں
جب اک مارتا ہے
تو دوجا خدا زندہ کرتا ہے پھر سے انھیں مارنے کے لیے
وہ یقینا ابھی زندہ ہیں
اور ان کو خداوں کی جانب سے رزق ِ اذیت فراوانی سے مل رہا ہے
کتابوں میں لکھا ہے عیسیٰ کسی روز اچانک پلٹ آئیں گے
مگر وہ جنھیں میری بستی سے زندہ اٹھایا گیا
اُن کے بارے میں کوئی بشارت نہیں دی گئی


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔