پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی روکنے پر عالمی بینک سے تحفظات کا اظہار


\"\"

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر عالمی بینک کی جانب سے ثالثی نہ کرنے کے عمل پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے صدر کو خط لکھا ہے جو تمام فریقین کی منظوری کے بعد بھجوایا گیا ہے۔ خط میں سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کا عمل روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ عالمی بینک کا فیصلہ اس کے اپنے فیصلے سے انحراف ہے، سندھ طاس معاہدہ کسی فریق کو اپنی ذمہ داریوں سے نہیں روکتا۔

اسحاق ڈار کا خط میں مزید کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے ثالثی کا عمل روکنے سے پاکستان کے حقوق متاثر ہوں گے اور پاکستانی مفادات کو نقصان پہنچے گا لہٰذا عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے عالمی بینک سے رجوع کیا تھا تاہم عالمی بینک نے دونوں فریقین کو معاملہ خود سلجھانے کی ہدایت کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments