نوازشریف کی ضمیر خریدنے کی سیاست کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے، عمران خان


\"\"

 اسلام آباد: تحریك انصاف كے چیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ نواز شریف نے سیاست میں ضمیر خریدنے جیسی بد ترین رسم متعارف كروائی ہم ان کی اس طرز سیاست کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاردی کردیئے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف پركڑی تنقید كرتے ہوئے كہا كہ نواز شریف نے سیاست میں ضمیر خریدنے جیسی بد ترین رسم متعارف كروائی ہے، وہ چھانگا مانگا سیاست كے مؤجد ہیں اور سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات كا جنازہ نكال دینا چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ دھاندلی اور وفاداریاں خرید كر ہی اقتدار تك رسائی حاصل كی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملك سے نظریاتی سیاست كے خاتمے میں نواز شریف كا كردار ہمیشہ یاد ركھا جائے گا، تحریك انصاف نواز شریف اور ان كے بد ترین طرز سیاست اور حكومت كا ہر محاذ پر مقابلہ كرے گی اور آئندہ انتخابات میں نواز شریف كو خریدنے كے لیے كوئی ضمیر میسر نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے بیشتر اضلاع میں کامیابی حاصل کی جب کہ تحریک انصاف پنجاب کے مقامی رہنماؤں نے (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جس پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments