کمپیوٹر- ایک جدید ذریعہ تعلیم


\"Niamat_Jan\"مصنف: نعمت اللہ جان۔۔۔

صدیوں پہلے انسان حیوانوں کی طرح زندگی بسر کرتا تھا ، اگر یہاں یہ کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا ، کہ انسان حیوانوں سے بھی زیادہ بدتر زندگی بسر کرتا تھا۔ لیکن رفتہ رفتہ یہی انسانی سوچ کے نشوونما نے انسانوں کو حیوانوں سے برتری دلائی اور انسان آتے آتے آج اکیسویں صدی میں داخل ہو چکایں ہے۔ اکیسویں صدی کے انسان اور صدیوں پہلے کے انسان میں بہت بڑا فرق پیدا ہوچکا ہے ۔ آج کے انسانی سوچ و فکر نے ایسی ایسی سائنسی ایجادات کی ہے کہ خود ایک انسانی ذہن حیران ہو کر رہ جاتا ہے۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو آج کل سانئس نے بہت زیادہ ترقی کی  ہے۔

سائنسدان  اب انسانی زند گی میں استعمال ہونے والی  مختلف چیزیں ایجاد  کر چکے ہیں ۔ مثلاُ جہاز ، ٹیلی فون ، ٹیلی وژن ، کمپیوٹر اور بہت ساری ایجادات کرچکے ہیں ۔ان ایجادات میں کمپیوٹر ایک خاص  ایجاد ہے۔ کمپیوٹرکو موجودہ دور میں الہ دین کے چراغ کی سی اہمیت حاصل ہے ۔ جو کہ دنیا کے ہر کونے کی معلومات یکجا کرکے ہمارے سامنے منٹوں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں پیش کرتا ہے۔ اور اس ذریعے سے مختلف قسم کے معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔صرف معلومات نہیں بلکہ ہر وہ کام جو انسانی سوچ وفکر کے مطابق ناممکن نظر آتا ہے وہ کمپیوٹر بہت جلد حل کرکے ہمارے آگے رکھ دیتا ہے۔ کمپیوٹر دنیا کے ہر ملک میں تعلیم و علم کا بہت بڑا ذریعہ بن چکا ہے اور یہ ہر گھر ، دفتر ، سکول ، مدرسہ ، کالج اور یونیورسیٹوں میں زیر استعمال ہے ۔ اور خاص کر سکولوں اور کالجوں میں بہت استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ سٹوڈنٹس ان میں مختلف قسم کے پر وگرامز سکھیتے ہیں جیسے کہ

MS Office،Photoshop, Cro Drew ,inpage Udu inpage pashto,

اور انٹرنیٹ جیسے مفید پر وگرامز ہوتے ہیں ۔تو ان تمام تر خصوصیات سے یہ ظاہر ہو جاتا ہے کہ کمپیوٹر سے ہر وہ ضروری کام لیا جاسکتا ہے جو ہمارے معاشرے میں بہت ضروری سمجھی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ کمپیوٹرپر مختلف قسم سافٹ وئیرکے ذریعے لوگوں سے بات چیت ہوسکتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر ہم کسی سے خط وکتابت کرنا چاہتے ہے تو ہم یہ کام انٹرنیٹ کے ذریعے کرسکتے ہیں ۔ انٹرنیٹ بھی کمپیوٹر کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔ جس پر ہم اپنے دوستوں ، رشتوں داروں اور امختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے سیکنڈوں میں مل سکتے ہیں ۔ انٹرنیٹ پر بین الاقومی سطح کے معلومات حاصل کرکے حالات اور واقعات پر تپصرہ کر سکتے ہے ۔ انٹر نیٹ دراصل کمپیوٹر کا ایک بہت عمدہ فائدہ ہے۔ جس پر ہر کوئی بہت شوق اور دلچسپی سے کام کرتا نظر آتا ہے۔ اس لئے تو کمپیوٹر ہماری ضرورت بن چکا ہے ۔ اور آج کل پوری دنیا پر کمپیوٹر نے اپنا راج قائم کررکھا ہے ۔جس کے ذریعے ہم اس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بڑی تیزی سے اپنے قیمتی وقت میں کم سے کم وقت میں بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔اور کمپیوٹر کو استعمال میں لاتے ہوئے دنیا کے لوگو ں کے ساتھ برابر رفتار میں کام کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں ۔الٖغرض کمپیوٹر کے ذریعے تمام جدید سہولیات ، معلومات اور دوسروں تک آسان رسائی کا حصول ممکن ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments