مسلک و مذہب کے نام پر سیاست اور سلیم صافی کے تضادات!


گزشتہ روز معروف تجزیہ نگار اور نجی ٹی وی چینل کے پروگرام \”جرگہ\” کے میزبان سلیم صافی صاحب کا ایک\"\"  کالم \”گڈ کالعدم و بیڈ کالعدم\” نظروں سے گزرا۔ علاوہ ازیں اسی موضوع پر انکا خصوصی پروگرام \”جرگہ\” بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں موصوف نے دفاع پاکستان کونسل کے راہنما مولانا فضل الرحمان خلیل کو مہمان کے طور پر مدعو کیا ہوا تھا اور اس موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

سلیم صافی نے اپنے مذکورہ کالم اور پروگرام دونوں میں اس موقف کا اظہار کیا کہ ریاستی اداروں اور ملک کے اندر بعض لبرل قوتیں کالعدم جماعتوں کے بارے میں بھی دہرا معیار رکھتی ہیں۔ انکے بقول ملک کے اندر چند مخصوص کالعدم جماعتوں اور انکے سربراہان ہی کو ان قوتوں کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا جاتا ہے جبکہ دیگر کالعدم جماعتوں اور انکے راہنماوں کی سیاسی سرگرمیوں اور حکومتی شخصیات سے انکی ملاقاتوں پر اس طرح شور نہیں مچایا جاتا۔ صافی صاحب کے بقول وہ ملک عزیز پاکستان میں مسلک و مذہب کے نام پر سیاست پر مکمل پابندی عائد کرنے کے حامی ہیں اور اپنے اس موقف کا برملا کئی مرتبہ اظہار بھی کر چکے ہیں۔

اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ مذہب و مسلک کے نام پر سیاست اور مذہبی انتہاپسندی و فرقہ واریت نے پاکستانی \"\"معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر صافی صاحب جو کہ خود زمانہ طالب علمی میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت \”جماعت اسلامی\” کے طلباٰء ونگ \”اسلامی جمعیت طلباء پاکستان\” کے سرگرم و فعال رکن رہے اور افغان جہاد میں بھی باضابطہ حصہ لیا، کیا یہی سوچ اپنی ہم فکر مذہبی سیاسی جماعت کیلئے بھی رکھتے ہیں؟ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام سمیت تمام مذہبی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرنی چاہئے تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رہے اور نفرتوں پر مبنی اس سیاسیت کا ہمشیہ کیلئے خاتمہ ہو جائے؟ میں نہیں سمجھتا کہ صآفی صاحب ایسی کوئی سوچ و رائے رکتھے ہیں؟ اگر نہیں رکھتے تو پھر مسلک کے نام پر سیاست سے ان کی کیا مراد ہے؟ یہ بات ہر کسی کو معلوم ہے کہ جماعت اسلامی سلفیت اور دیوبندیت کی ملغوبہ فکر کی حامل اور جمعیت علماء اسلام (ف) دیوبندیت کے مسلک سے تعلق رکھنے والی ملک کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعتیں ہیں۔ اسی طرح جمعیت اہل حدیث و جماعتہ دعوہ (اہل حدیث)، ڈاکٹر طاہر القادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک و سنی اتحاد کونسل بریلوی مسلک کی نمائندہ جماعتیں ہیں۔ بالکل اسی طرح تحریک جعفریہ یا اسلامی تحریک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین اہل تشیع مسلمانوں کی نمائندہ مذہبی سیاسی جماعتیں ہیں۔

صافی صاحب مسلک کے نام پر اگر سیاست کے واقعی میں مخالف ہیں تو انکو مذکورہ تمام مذہبی جماعتوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرنا چاہئے وگرنہ وہی شکوہ جو انہوں نے \”گڈ کالعدم و بیڈ کالعدم\” کے ضمن میں ریاستی اداروں اور لبرل قوتوں سے کیا ہے، وہ ان پر بھی صادق آتا ہے۔ کیونکہ پاکستان کے اندر اس وقت کوئی ایسی مذہبی سیاسی جماعت نہیں جسکو آپ ملک کے اندر بسنے والے تمام مسلم مکاتب فکر کی نمائندہ و مشترکہ جماعت کہہ سکیں۔ بد قستمی سے ہر مذہبی جماعت نے نام کی حد تک \”اسلامی\” کا ٹائٹل استعمال کیا ہوا ہے مگر اس میں داخلے کیلئے مخصوص مکتب فکر سے تعلق ہونا ہی شرط ہے۔

صافی صاحب کو بخوبی معلوم ہے کہ جھنگ میں ہونے والے حالیہ ضمنی الیکشن میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر کالعدم اہلسنت والجماعت کے راہنما مولانا مسرور جھنگوی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے اور کامیابی کے بعد انہوں نے جمعیت علماء اسلام (ف) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا، جسے آپ سمیت آپ ہی کے ہم فکر بعض سیاسی تجزیہ نگاروں و اینکر پرسنز نے ملکی سیاست کیلئے نیک شگون قرار دیا کہ چلے اسی طرح شدت پسند لوگ قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ مولانا مسرور جھنگوی صاحب تو کالعدم جماعت سے تعلق ہونے کے باوجود اپنی ہم مسلک دینی سیاسی جماعت \”جمعیت علماء اسلام\” کی چھتری لینے میں کامیاب ہوئے مگر دیگر مسالک خاص کر اہل تشیع کہ جن کو اس ملک میں مذہب کے نام پر سب سے زیادہ شدت پسندی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا محض توازن کی ظالمانہ پالیسی کے تحت عائد اپنی نمائندوں مذہبی جماعتوں پر پابندی کے بعد کس جماعت میں شمولیت اختیار کریں؟ کیونکہ انکو مسرور جھنگوی صاحب کی طرح اپنی ہم مسلک جے یو آئی یا جماعت اسلامی جیسی مذہبی جماعتیں تو مل نہیں سکتی، کہ جس میں شامل ہو کر وہ بھی آپ سے مین اسٹریم سیاسیت میں آنے کی داد لے سکیں کیونکہ آپکے بقول مسلک کے نام پر سیایست پر تو پابندی عائد ہونی چاہئے مگر کیا یہ پابندی جماعت اسلامی اور جے یو آئی پر بھی عائد ہونی چاہئے یا پھر آپ ان دو جماعتوں کو مسلکی نہیں بلکہ خالص اسلامی سیاست و انقلاب کے امین و علمبردار سمجھتے ہیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
4 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments