اسرائیل مخالف قرارداد: اقوام متحدہ باتیں کرنے، وقت گزارنے کا کلب بن کر رہ گیا: ٹرمپ


\"\"

واشنگٹن + مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بڑی صلاحیت ہے مگر اب یہ صرف کلب بن کر رہ گیا ہے۔ نومنتخب صدر کا سوشل میڈیا پر نیا بیان سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل مخالف قرار داد پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں لوگ جمع ہوتے ہیں، آپس میں باتیں کرتے ہیں اور اچھا وقت گزارتے ہیں۔ ادھر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہوتے ہی اس نے اپنا سب کچھ دائو پر لگا دیا ہے۔ اسرائیل نے امریکہ کے بعد برطانیہ سے بھی تعلقات خراب کرنا شروع کردیئے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کی برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے جنوری کی 17 سے 20 کے درمیان مجوزہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا سلامتی کونسل میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک سے تعلقات کم کررہے ہیں۔ ادھر قرارداد کی منظوری اور عالمی برادری کے دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اسرائیل کی طرف سے رواں ہفتے مشرقی بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے مزید ہزاروں مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے صائب اریکات کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیادت جنیوا کنونشن کے میزبان ملک سوئٹزرلینڈ سے کہے گی کہ وہ تمام فریق ممالک کا ایک اجلاس طلب کرے اور مقبوضہ فلسطین سمیت مشرقی یروشلم میں اسرائیلی جرائم کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments