راہداری منصوبوں پر پیشرفت کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے: چینی صدر کا نوازشریف کو خط


\"\"

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی صدر شی چن پنگ نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ چینی صدر نے وزیر اعظم کی صحت اور کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ راہداری منصوبوں پر پیشرفت کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ پاک چین دوستی کو ترقی اور خوشحالی کے ثمرات میں بدلنا چاہتے ہیں۔ خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اس دوستی سے مستفید ہوں۔ نوازشریف کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں ، باہمی شراکت داری کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر وترقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments