پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 93 پیسے تک اضافے کی تجویز


\"\"

اسلام آباد: اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.93 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی ہے جس میں پیٹرول 31 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 6.93 روپے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ 31 دسمبر کو اعلان کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments