فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل


\"\"

فیصل آباد: تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں پرانی دشمنی پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود کے علاقے 109 چک میں امتیاز اور جمیل میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی، جمیل گروپ نے امتیاز کے بھائی کو 2 سال پہلے جھگڑے کے بعد مبینہ طورپر قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ چلتا رہا لیکن ملزمان رہا ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فیصل آباد میں غیرت کے نام پربیٹے کے ہاتھوں باپ اور بہن قتل

آج جمیل اپنے رشتے دار احسان کے ساتھ محلے کے بیمار شخص شفیق کی عیادت کیلئے گیا جہاں ان کے مخالفین بھی پہنچ گئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جمیل، اس کا  رشتے دار احسان اور دوست رفاقت موقع پر دم توڑ گئے جب کہ 2 افراد راشد اور شبیر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ایس پی جڑانوالہ کا کہنا ہے کہ کوئی درخواست ملے گی تو واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں