عمران خان پاناما بل کی مخالفت کرکے حکومت کی حمایت کررہے ہیں، مولابخش چانڈیو


\"\"

کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ عمران خان پیپلزپارٹی کے پاناما بل کی مخالفت کرکے حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

بلاول ہاؤس کراچی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پارلیمنٹ آنے سے فرق نہیں پڑے گا تو سیاسی میدانوں میں کھلبلی کیوں مچ گئی۔ سابق صدر کے پارلیمنٹ میں آمد سے  ایک قدآور شخصیت کا اضافہ ہوگا لیکن عمران خان کی پارلیمنٹ کی افادیت کھو دینے والی بات سمجھ سے بالا تر ہے، عمران خان پیپلزپارٹی کے پاناما بل کی مخالفت کرکے حکومت کی خاموش حمایت کررہے ہیں، وہ شہر قائد میں آئے ہیں کراچی ان کے لئے علاقہ غیر نہیں وہ جب چاہیں یہاں آسکتے ہیں اور اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہ سکتے ہیں لیکن ان کے لیے سندھ کبھی بھی ترجیح نہیں رہا۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ کی تیاری کررہی ہے اور اسی حوالے سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری پورے ملک کے دورے کریں گے جس سے پارٹی سرگرمیاں بہت تیز ہوجائیں گی۔

ایم کیوایم پاکستان کے حوالے سے مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایک جھٹکا آیا تو ایم کیو ایم کے ورکرز کی لاتعلقیاں سامنےآگئیں، ڈاکٹر فاروق ستار کو ایک راستہ اختیار کرنا چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments