محمد علی جناح، فاسٹ بولر شامی اور بیویاں


کچھ دن پہلے انڈیا کے معروف کرکٹ کھلاڑی اور فاسٹ بولر محمد شامی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں اس کی بیوی کے لباس پر اسلام کا نام لے کر خوب تنقید کی جا رہی ہے – ایک نے لکھا \”’شرم کرو سر، آپ ایک مسلمان ہو، بیوی کو پردے میں رکھو اور کچھ سیکھو آملہ (ہاشم آملہ) علی (معین علی) سے اور بھی بہت ساروں سے۔\” … ایک دوسرے شخص کا لکھنا تھا \”شرم آنی چاہیے شامی، ایک دن مرنا ہے یہ مت بھولو، بیویوں کو کیسے رکھا جائے اپنے ساتھی کرکٹر پٹھان برادر سے سیکھو۔‘

اس پر بھارت کے سوشل میڈیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ مناسب لباس کون سا ہے اور کیا لباس ایک سماجی مسئلہ ہے یا انفرادی – بحث میں حصہ لیتے ہوئے مشہور بھارتی دانشور ششی تھرور نے ایک واقعہ لکھا ہے وہ ملاحظہ فرمایئے –

\” قائد اعظم کی بیگم \”رتی جناح \” اپنے لباس میں بے باک تھیں – مہین، شفاف، کھلے گلے اور بغیر بازو کے یورپین گاؤن نے انہیں ممبئی کی اشرافیہ کی محفلوں میں انتہائی پرکشش بنا دیا تھا – … برطانویوں کو ان کے لباس سے حسد اور چڑ تھی –

\"\"ایک بار ممبئی کے گورنر لارڈ ولنگڈن نے گورنر ہاؤس میں ایک باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا – لارڈ ولنگڈن کی بیوی کو رتی جناح کا مختصر لباس پسند نہ آیا – اس نے آہستہ سے رتی سے پوچھا کہ کیا اسے سردی تو نہیں لگ رہی ؟ رتی نے جواب دیا نہیں ، میں ٹھیک ہوں – مگر لارڈ ولنگٹن کی بیوی نے اپنے ADC سے کہا کہ وہ جائے اور رتی جناح کے لئے کوئی شال لے کر آئے- یہ کوئی بڑا واقعہ نہیں تھا جسے نظرانداز کیا جا سکتا تھا – مگر جناح اپنی جگہ سے غصے میں اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی میزبان کو سخت لہجے میں کہا : \”جب مسز جناح کو سردی لگے گی تو وہ خود کہہ دیں گی\” …. یہ کہہ کر قائد اعظم نے اپنی بیگم کا ہاتھ پکڑا اور تقریب سے چلے گئے اور اس وقت تک دوبارہ اس گورنر ہاؤس میں قدم نہیں رکھا جب تک لارڈ ولنگڈن کا وہاں قیام رہا-

وہ شخص جس نے پاکستان بنایا اپنی بیوی کے حقوق کے لئے خاموش نہ رہ سکا اور اٹھ کھڑا ہوا \”

ذیشان ہاشم

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ذیشان ہاشم

ذیشان ہاشم ایک دیسی لبرل ہیں جوانسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کو اپنے موجودہ فہم میں فکری وعملی طور پر درست تسلیم کرتے ہیں - معیشت ان کی دلچسپی کا خاص میدان ہے- سوشل سائنسز کو فلسفہ ، تاریخ اور شماریات کی مدد سے ایک کل میں دیکھنے کی جستجو میں پائے جاتے ہیں

zeeshan has 167 posts and counting.See all posts by zeeshan

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments