پاناما کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل


\"\"

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناماکیس کی سماعت 4 جنوری کو ہوگی، جس کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، بینچ کی سربراہی نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے بجائے جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جب کہ بینچ میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی جگہ جسٹس اعجاز افضل پاناما شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کررہا تھا تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں