2017 کا پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور خوشحال ہوگا، وزیراعظم کا نئے سال پر پیغام


\"\"

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں پاکستان پہلے سے زیادہ پر امن اور معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر سامنے آئے گا۔

وزیراعظم نے سال نو کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا سال پاکستانیوں کے لئے خوشیاں اور کامیابیاں لائے گا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرامن اور مضبوط معاشی ملک بن کر سامنے آئے گا۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہم انتہا پسندی اور دہشتگردی جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے سال کا آغاز پاکستان اور پوری قوم کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اب ملک میں امن اور خوشحالی کا سفر تیزی سے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کا مبارکباد بھی پیش کی۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔