ترکی میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 39 افراد ہلاک، 40 زخمی


\"\"

استنبول: ترکی کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں سانتا کلاز کا روپ دھارے مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 39 افراد کو ہلاک اور 40 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دوسرے بڑے شہر استنبول میں مسلح شخص نے پہلے نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر اندر گھس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ترکی میں روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے سانتا کلاز کا روپ دھارے حملہ آور نے نائٹ کلب میں سال نو کا جشن منانے والوں کو نشانہ بنایا، علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب گورنر استنبول نے بھی حملے میں 39افراد کی ہلاکت اور 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ترک وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت کلب میں 600 لوگ موجود تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments